ابنا: سعودي عرب کے مختلف شہروں منجملہ الجوف الشرقيہ اور مدينہ منورہ ميں حکومت مخالف مظاہرے کئے گئے.
مظاہرين پلي کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا ہوا تھا سياسي قيديوں منجملہ مذہبي رہنما آيت اللہ باقر النمر کو رہا کيا جائے.
گذشتہ آٹھ جولائي کو شيخ نمر کي گرفتاري کے خلاف مشرقي علاقوں ميں کئے گئے مظاہروں پر آل سعود کے کارندوں کے وحشيانہ حملوں کے بعد جس ميں متعدد افراد شہيد ہوگئے تھے، سعودي عرب کے مختلف علاقوں ميں حکومت مخالف مظاہروں کا دائرہ وسيع ہوگيا ہے –سعودي عرب کے عوام اپنے ملک سے غربت و بے روزگاري کے خاتمے اور امتيازي سلوک کو ختم کئے جانے کے مطالبات کولے کر گذشتہ ڈيڑھ برس سے پرامن مظاہرے کررہے ہيں جنھيں سعودي حکومت طاقت کے ذريعے کچلنے کي کوشش کرتي ہے.
.......
/169